خیرپور: 6 محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہ قصر حسینی سے جلوس برآمد

19

خیرپور، 15 اگست (اے پی پی ): 6 محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہ قصر حسینی سے جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا تھلہ علی رضا پہنچے گا جہاں تقریباً 50 مختلف امام بارگاہوں کے جلوس پہنچیں گے اور یہاں گرز کا ماتم ہو گا ۔

حساس جلوس کے سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس صبح 8 سے رات 10 بجے تک بند رہے گی،جلوس کی سیکیورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں،جلوس کے روٹ کے راستوں کو مختلف رکاوٹیں لگا کر سیل کیا گیا ہے۔