کراچی۔11اگست (اے پی پی):سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی را حیلہ ٹوانہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بدھ کے روز ارباب غلام رحیم کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمات جاری رکھنے کا عزم کیا۔ راحیلہ ٹوانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے نظریے سے متاثر ہوکر میں نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے حالات میں بہتری کیلئے سنجیدہ قیادت کو آگے آنا چاہئے۔ راحیلہ ٹوانہ نے کہا کہ ارباب غلام رحیم جسے تجربہ کارسیاست دان کی سرپرستی میںسیاسی جدوجہد کے زریعے سندھ کے عوام کے حالات میں بہتری لائی جاسکتی ہے کیونکہ ماضی میں بھی ارباب غلام رحیم نے بطور وزیر اعلی عوام کی خدمت کی۔اس موقع پر راحیلہ ٹوانہ سمیت مسلم لیگ ق اور فنکشنل لیگ کی تین خواتین رہنماں نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔وزیراعظم کے مشیر برائے امو سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 سال سے سندھ حکومت نے ترقیاتی منصوبوںکو نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال میں بہتری کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔بعد ازاں ارباب رحیم نے پی ٹی آئی میں شرکت کرنے والے خو اتین و حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ترقی کیلئے پارٹی منشور کے تحت ملکر جدوجہد کی جائے گی۔