رحیم یار خان؛کورونا ایس اوپیز اور سمارٹ لاک ڈاؤن کیخلاف ورزیاں ، 20 افرادگرفتار،29 دکانیں سیل

14

رحیم یار خان،29 اگست  (اے پی پی ): کورونا ایس اوپیز اور سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کی کارروائیاں ، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے 622تجارتی مراکز و عوامی مقامات کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنرز نے کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر 9 مقدمات درج اور 20 افراد کو گرفتار کیا، دوران کارروائی 29 دکانیں سیل اور 67 ہزار جرمانہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا   کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے کورونا وباء کو روکا جا سکتا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ شہری اور تاجر برادری کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں حکومتی اداروں کا ساتھ دیں،  شہری پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز اور ماسک کا استعمال کریں اور  تمام شہری ترجیحی بنیادوں پر نزدیکی سنٹرز پر جا کر ویکسین لگوائیں۔