روہڑی؛ ضریح اقدس کربلامعلی کا اختتامی جلوس شروع

24

روہڑی،19 اگست(اے پی پی):ضریح اقدس کربلامعلی کےاختتامی جلوس کا کربلا میدان سے آغاز، جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار شریک، ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں سیکڑوں عزادار بے یوش وزخمی ہو گئے، بے ہوش وزخمی عزاداروں کو اسکاؤٹس کیمپس میں طبی امداد دی گئی۔ ضریح اقدس کا جلوس شہداء قبرستان اسٹیشن روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئیے گئیے ہیں اور پولیس و رینجرز کے جوان ماتمی جلوس کی گذرگاہوں پر تعینات ہیں۔