وہاڑی ، 29 اگست (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی، ریسکیو 1122 وہاڑی میں6 موٹر سائیکل ایمبولینسز کیساتھ موٹر سائیکل سروسز کا افتتاح کردیا گیا، افتتاح ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر راؤ اعجاز نے کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر راؤ اعجاز نے کہا کہ اس سروس کےآنے سے ریسکیو 1122 اور بہتر انداز میں خدمات فراہم کرے گی، موٹر سائیکل ایمبولینسز کے آنے سے گنجان آباد علاقوں میں بھی فوری رسپانس دیا جاسکے گا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 وہاڑی انجینئر دانش خلیل نے کہا کہ موٹر سائیکل ایمبولینسز کا سکوارڈ میں شامل ہونا خوش آئند ہے ،انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار ریسکیورز فوری رسپانس کے لیے تیار ہیں، موٹرسائیکل ریسکیو ایمبولینسز سے جوان کم سے کم وقت میں جائے حادثہ پر پہنچیں گے۔