ریلوے اسٹیشن پر پولیس کانسٹیبل جمیل کلہوڑو نے جسطرح مسافر عزادار کی جان بچا کر فرض شناسی دکھائی اس پر ہمیں فخر ہے؛ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل

27

سکھر،20اگست(اے پی پی ):ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر پولیس کانسٹیبل جمیل کلہوڑو نے جسطرح مسافر عزادار کی جان بچا کر فرض شناسی دکھائی اس پر ہمیں فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافر عزادار کی جان بچانے کے واقعہ کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعداس کی وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کی جانب سے تعریف کی گئی ہے ،جمیل کلہوڑونے اپنی ڈیوٹی سے ہٹ کر دوسروں کی جان بچانے کے لئے اپنی جان خطرے میں ڈالی اور دوسرے بندے کو نکالااس پرسندھ حکومت اور سندھ پولیس  کو فخر ہے اس کی وجہ سے ہماری عزت میں اضافہ ہوا ہے۔