رینالہ خورد ؛تحصیل بھر میں یوم عاشورہ کے جلوس برآمد ہوگئے، سیکورٹی کے سخت انتظامات

19

رینالہ خورد،19اگست(اےپی پی): تحصیل رینالہ کے مختلف علاقوں رینالہ شہر، چوچک شیر گڑھ، اخترآباد اور کوٹ سلطان میں یوم عاشورہ کے جلوس برآمد ہوگئے ہیں، جلوس اپنے مقررہ رستوں پر گامزن ہیں۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی طرف سے جلوس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں، بلند عمارتوں پر پولیس کے ماہر نشانے باز تعنیات ہیں  جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں  سے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔