کوئٹہ۔06گست ( اے پی پی ): پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے کوئٹہ سے پشاور کے لئے بارہ سال بعد براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایک تقریب میں فیتہ کاٹ کر کوئٹہ سے پشاور پرواز کا افتتاح کردیا۔ 12 سال کے بعد قومی ایرلائن PIA کا کوئٹہ سے پشاور پروازوں کا دوبارہ آغاز وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور پروازوں کے آغاز سے نہ صرف دونوں صوبوں کے درمیان عوام لو سفری سہولیات کی فراہمی بلکہ کاروباری اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا _ابتدا میں کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ ہفتہ میں دو پروازیں جمعہ اور منگل کو روانہ ہونگی افتتاحی تقریب میں جی ایم پی آئی اے بلوچستان بلال افضل , پی ایس ایم لودھی محمد ،سی ایس او اے ایس اف منصف گل ،ٹرمینل مینجر سول ایوی ایشن سہیب احمد اور دیگر اعلئ حکام نے شرکت کی ۔











