سکھر:تعلیمی ادارے کھل گئے، بچوں میں خوشی کی لہر

20

سکھر،30اگست(اے پی پی ): سندھ بھر کی طرح سکھر میں بھی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ہیں بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 پیر کے روز حکومت سندھ نے سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے کھول دیئے ہیں، بہت عرصہ بعد اسکول کھلتے ہی والدین نے بچوں کو اسکول پہنچا دیا۔

 اسکول کھلنے سے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، تمام بچے خوشی خوشی اسکول پہنچے،اسکولوں میں ماسک اور سینیٹائزرکا استعمال یقینی بنایا جارہا ہے۔

بیشتر اسکولوں میں ایس او پیز پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے، طلبہ و طالبات کے والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے والدین کے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لائیں، سکولوں میں بچوں کی پچاس فیصد حاضری کے تحت اسکول کھولے گئے ہیں۔