سکھر:شہداءپولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مختلف مقامات پر تصاویر آویزاں اور ان کے ایثال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد

21

سکھر۔04اگست(اے پی پی )سکھر میں شہداءپولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مساجد میں قران خوانی اور دعائیہ تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ شہرمیں شہداءپولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایس ایس پی عرفان علی سموں کی ہدایات پہ ضلع کے مختلف مقامات، چوراہوں، ایس ڈی پی او دفاتر، پولیس ہیڈکوارٹرز تمام تھانوں اور پریس کلب کے سامنے شہداءپولیس سکھر کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔

شہداءکے ایثال ثواب کے لئے مساجد میں قران خوانی اور دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔شہداءکےلئے خصوصی دعائیں کیں گئیں۔ ترجمان کے مطابق شہداءکے ایثال ثواب کے لئے پولیس لائنز سکھر اور ایس ایس پی آفس کی مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ افسران و اسٹاف نے شرکت کی، ملک کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے شہداءکے ایثال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 یوم شہداءکے موقع پر ایس ایس پی عرفان علی سموں کی جانب سے شہداءپولیس کی یادگاران اور آخری آرام گاہ پر پھولوں کے گلدستے رکھ کر شہداءکو خراج تحسین پیش کیا گیا. ایس ایس کی جانب شہداءکی فیملیز کے ساتھ یکجہتی کے لیے ان کے گھروں میں تحائف تقسیم کیے گئے ،پولیس کے جوانوں نے بھی سکھر پریس کلب پہنچ کر اپنے شہید پولیس بھائیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور تصاویروالے پینا فلیکس آویزاں کیے گئے۔