سکھر۔31اگست(اے پی پی)صوبائی وزیر اقلیتی امور کا سادھوبیلا تیرتھ یاترا کا دورہ کیا اور موقع پر ان کے ساتھ نائب صدر منارٹی ونگ مکھی اودھا مل، سابق رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاولہ بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر کا سادھو بیلا کے مختلف حصوں کا معائنہ اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کام تیز کئے جائیں اور یاتریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،دھرمی معاملہ ہے، ترقیاتی کاموں میں معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اورترقیاتی اسکیمیں بنائی جائیں۔