سکھر: نیب عدالت میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے دو ریفرسز کی مشترکہ سماعت 23 اگست تک ملتوی

26

 

سکھر،03اگست(اے پی پی): قومی احتساب بیورو کی جانب سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں دائر دو ریفرنسز کی مشترکہ سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی، سماعت عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی۔ سماعت کے موقع پر مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی اور دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور ملزمان کے وکلاءنے ریفرنس کے حق اور مخالفت میں دلائل دیئے جس کے بعد عدالت نے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی واضح رہے کہ مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی دونوں ریفرنسز میں عدالت عالیہ سے عبوری ضمانت پرہیں ان پر اور ان کے ساتھیوں پر نیب نے ایک ارب روہے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے ریفرنسز دائر کیے ہوئے ہیں۔