سکھر: ڈی جی نادرا سکھر کرنل (ر) سہیل محمود کی زیر نگرانی میں نادرا ریجنل ہیڈ آفیس میں کھلی کچہری کا نعقاد

35

سکھر،26اگست(اے پی پی): وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور چیئرمین ناد را طارق ملک کی خصوصی ہدایات پر عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے ، ڈی جی نادرا سکھر کرنل (ر) سہیل محمود نے شہریوں کےشناختی کارڈ کے حصول سے متعلق شکایات کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

 نادرا سکھر دیجن کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے عوام نے اپنے مسائل بیان کیے جن کے فوری ازالے کے لئے احکامات جاری کیے گئے۔اس موقع پر شہریوں کی اکثریت کھلی کچہری کے انعقاد کو عوامی مسائل کے حل کی طرف ایک خوش آئید اقدام قرار دیا۔