سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اشتراک سی ای مارکنگ پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

25

سیالکوٹ،25اگست  (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اشتراک  سے سی ای مارکنگ پر آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر خرم اسلم بٹ ، ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سیالکوٹ خالد رسول ، ڈائریکٹرجنرل (ر) پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ انجینئر عرفان احمد ربانی ، سی ای او ٹوٹل ٹیسٹنگ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ لیبارٹریز (ٹی ٹی آئی) حمید لطیف ، گلوبل ٹیک انٹرنیشنل کے نمائندوں عمران گورایا ، محمد وقاص خان اور برآمد کنندگان اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے  شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے شرکاء کو سی ای سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے طریقہ کار اور متعلقہ امور سے آگاہ کیا۔خرم اسلم بٹ نے کہا کہ یورپ میں تجارت کے لیے سی ای مارکنگ ضروری ہے،سیالکوٹ چیمبر   تاجر برادری کے لیے اس طرح کے سیمینار کا انعقاد کرواتا رہے گا،اس طرح کے سیمینارز سے نئے آنے والے نوجوانوں کو آگاہی دینا ہمارامقصدہے۔سیمینار کے آخر میں ڈائریکٹر ٹداپ سیالکوٹ خالد رسول نے شرکا ءکے سوالات کے جواب دیے۔