پشاور، 19اگست(اے پی پی): پشاور شہر میں یوم عاشور کے بارہ جلوس برآمد ہونگے، جن میں پہلا جلوس امام بارگاہ سید آغا علی شاہ رضوی سے گیارہ بجے برامد ہوا اور باقی گیارہ امام بارگاہوں سے ظہر کے بعد جلوس برامد ہورہے ہیں۔
ان تمام جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی انتظامات کامعائنہ کرنے سی سی پی او پشاور عباس احسن نے آج بروز جمعرات یوم عاشورہ کے جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اورامام بارگاہ حیدر شاہ کا دورہ بھی کیا۔
تمام جلوس نماز مغرب کے بعد احتتام پذیر ہونگے۔