شجاع آباد، 26 اگست ( اےپی پی): شجاع آباد غلہ منڈی میں الفاروقیہ ٹرسٹ کی جانب سے آر او پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر، چیرمین مارکیٹ کمیٹی فخرالزمان اور صدر غلہ منڈی محمد اختر قریشی بھی ہمراہ تھے ، مدیر و شیخ الحدیث استاد العلماء حضرت مولانا زبیر احمد صدیقی چیرمین الفاروقیہ ٹرسٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔
مدیر و شیخ الحدیث استاد العلماء حضرت مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا کہ شجاع آباد کے مختلف علاقوں میں مزید دس آر او پلانٹ لگائے جائیں گے اور کہا کہ شجاع آباد محلہ خواجگان، چک آر ایس، کامرس کالج، جھگی والہ، بمب موڑ، سٹرک والہ سمت دیگر پر کام جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا کہ الفاروقیہ ٹرسٹ علاقہ مکینوں کے لیے آسانی پیدا کر رہے ہیں اور کہا انتظامیہ ان کے تمام کام میں ساتھ پوری طرح ساتھ دے گی۔