شجاع آباد میں یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا، مساجد میں خصوصی دعائیں ، 21گولوں کی سلامی دی گئی

21

شجاع آباد، 14 اگست (اے پی پی ):ملک کے دیگرحصوں کی  طرح تحصیل شجاع آبادمیں بھی یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ نمازفجرکے بعد پاکستان کی سلامتی کیلئے مساجد میں خصوصی دعائیں کرائی گئیں اور 21گولوں کی سلامی بھی دی۔

 جشن آزادی کے حوالے سے میونسپل کمیٹی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ، 8:59پر اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ناصر شہزاد ڈوگر،چیف آفیسر قاسم شکیل،میونسپل آفیسر  اور دیگرنے پرچم کشائی کی، اس موقع پر پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی،اس کے بعد یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں اجداد کی قربانیوں کی یاددلاتاہے تو ہم پر لازم ہے کہ وطن عزیزکی تعمیروترقی کیلئے ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ اپنی اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور انہوں نے ملک کو خوشحال اور امن کا گہوارہ بنانے پر زوردیا۔

چیف آفیسر قاسم شکیل کا کہنا تھا ہماراملک عظیم تحریکوں اور قربانیوں کا ثمرہے اور آج پاکستان کے تمام شہری اپنے ملک کی آزادی کے دن کو شایان شان انداز سے منا رہے ہیں۔

اس موقع پر انجمن تاجران شہری سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کیلئے گئے اور انہیں مٹھائی/پھل پیش کیے گئے ، ہسپتال کے ملازمین کو مٹھائیاں پیش کی گئی۔ اس کے بعد سب جیل شجاع آباد کا دورہ کیا جہاں پر جیل کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور جیل کے اندر جشن آزادی کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر جیل میں قید قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی اور جیل کے جملہ ملازمین کو مٹھائی/پھل پیش کیے ، تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔