لاہور، 15 اگست ( اے پی پی ): پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ شوگر ملز مالکان اور ایسوسی ایشن کیخلاف مسابقتی کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ممنون ہیں کہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کا عزم کئے ہوئے ہیں ، کسان کش آرڈیننس کے بعد پنجاب اسمبلی میں پیش کئے بغیر جاری ہونے والے 4 مئی کے ایکٹ کی واپسی وزیر اعظم عمران خان کیوجہ سے ہوئی، میں نے خود ان کو براہ راست پیغام بھیجا اور اس پر فوری عمل درآمد ہوا۔