صدرمملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے،ویمن کرکٹ میچ کے فائنل میں بھی شرکت کرینگے

26

            کوئٹہ۔03،اگست (اے پی پی): صدرمملکت پاکستان ڈاکٹرعارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے،صدرمملکت کے ہمراہ ان کی بیگم تھیں،کوئٹہ ائرپورٹ پر گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان چیف سیکرٹری بلوچستان رانامطہر نیاز ،آئی جی پولیس رائے طاہر حسین ،مشیر اطلاعات بشریٰ رند نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا استقبال کیا۔

صدر مملکت کوئٹہ ائرپورٹ سے اسپنی روڈ نصیر خان نوری کلچر کمپلیکس کا دورہ کرینگے جہاں وہ گرین ٹریکٹر اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے اور گورنرہاﺅس میں پارلیمانی ممبران سے بھی ملاقات کرینگے۔

اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آل پاکستان چیف منسٹر ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈیٹر ویمن لیگ 2021میں شرکت کرکے خطاب کرینگے بعدا زاں کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کرینگے۔