بورے والا ،25 اگست (اے پی پی ):بورے والا کے نواحی گاوں 187/ ای بی میں واقع مقامی صنعتکار و سماجی شخصیت مدثر ندیم چوہدری کی طرف سے اپنی رائس ملز میں غریب اور مستحق خواتین میں امدادی چیک اور سلائی مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بیت المال اینڈ سوشل ویلفئیر سید یاور عباس تھے جنہوں نے تقریب میں مستحق نادار اور بے سہارا خواتین میں امدادی رقوم کے چیک اور سلائی مشینیں تقسیم کیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر یاور عباس بخاری نے کہا کہ کہ غریب اور مستحق افراد کی مالی معاونت حکومت کی اولین ترجیح ہے امدادی رقوم اور سلائی مشینوں کا مقصد خواتین کو باعزت روزگار کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ اپنے روزگار کے ذریعے باعزت طریقے سے اپنے بچوں اور خاندان کی کفالت کرسکیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ جس معاشرے نے عورت کو عزت دیدی وہ دنیا کا امیر ترین اور ترقی یافتہ معاشرہ بن جاتا ہے خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ہی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے والے شیطان کے پیروکار ہوتے ہیں غریب اور مستحق افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ایسے افراد کی ہر سطح پر سپوٹ کرنی چاہیے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک کو اندھیروں سے نکال کر تمام درپیش چیلنجز پر جلد قابو پالے گی تقریب سے سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان،مدثر ندیم چوہدری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیاْ۔