لاہور26 اگست(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنےکمشنر لاہور ڈویژن کے دفتر میں موبائل ویکسینیشن یونٹس کا افتتاح کرتے ہوئے یونٹس کا بخوبی جائزہ بھی لیا اور طبی سہولیات کوسراہا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ #LahoreGetsVaccinatedمہم کے تحت شہریوں کو سہولت دینے کیلئے کمشنر کے موبائل ویکسینیشن یونٹس کے اقدام کو سراہتے ہیں کوروناوائرس نے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لے لیاہےاور پوری دنیامیں معمولات زندگی کو بہت حدتک متاثرکردیاہے ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ اعدادوشمارکے مطابق ویکسینیشن زیادہ کرنے سے کورونا وباء کے پھیلاؤ کو بہت حد تک روکاجاسکتاہےپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناسے متاثرہ مریضوں میں سے سب سے زیادہ شرح ویکسینیشن نہ کروانے والوں کی ہےپنجاب میں کوروناسے متاثرہونے والے 88فیصدمریضوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی باقی 12فیصدمریضوں میں سے 7فیصدکوایک باراور 5فیصدکو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں کوروناویکسین بہت حدتک بیماری کو روکنے میں معاون ثابت ہورہی ہےویکسین کے باوجودبھی کوروناہونے کی صورت میں مریض بہت کم حدتک متاثرہورہے ہیں جبکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یوزمیں داخل ہونے والے کوروناکے مریضوں میں 95فیصد بغیر ویکسینیشن اور5فیصدویکسین لگوانے والے شامل ہیں اورکچھ روزپہلے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے وینٹی لیٹرز پر37کوروناکے مریضوں میں سے 36کوویکسین نہیں لگی تھی کوروناویکسین سے ہی اس خطرناک وباء سے چھٹکارہ حاصل کیاجاسکتاہے ان کا کہنا تھا کہ آج کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے رفاعی ادارہ ہینڈزاورپاکستان سٹیٹ آئل کے ساتھ مل کر پانچ ٹاؤنزمیں ہوم ویکسینیشن کیلئے 11موبائل ویکسینیشن یونٹس کا آغازکیاہے تاکہ لوگ اپنےبچوں،جوانوں اور بزرگوں کو محفوظ بنانے کیلئے اپنے آپ کو ویکسینیٹ کروائیں حکومت عوام کو ویکسینیشن کی سہولت بالکل مفت فراہم کررہی ہےیکم ستمبرکے بعد این سی اوسی کی جانب ے 15سال سے زائد عمرکے بچوں کی ویکسینیشن کا بھی فیصلہ ہوجائیگافیصلہ کے بعد پہلے 17سے 18سال،پھر16سے 17سال اور بعدمیں 15سے 16سال عمرکے بچو ں کو ویکسین لگائی جائیگی۔
Home National District News صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے موبائل ویکسینیشن یونٹس کا افتتاح کردیا