خوشاب،29 اگست (اے پی پی ):حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع خوشاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلہ پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب حمزہ سالک کے حکم پر خوشاب، جوھرآباد سمیت ضلع بھر کے تمام کاروباری مراکز آج بند ر ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی براہ راست نگرانی کرتے رہے۔ بلدیاتی اداروں کے ملازمین خوشاب اور جوھرآباد مین لاک ڈاون پر عمل درامد کرواتے ر ہے ۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے ، کچہ بازار خوشاب میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر بعض دکانون کو سیل کردیا گیا ہے ۔