ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں ضلعی انتظامیہ اور تاجروں و عوام کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کا اہتمام

32

پشاور، 5اگست(اے پی پی): لنڈی کوتل بازار میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے  یوم استحصال ریلی نکالی گئی ریلی میں لنڈی کوتل ضلعی انتظامیہ کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین. تحصیلدار داؤد آفریدی. تاجر یونین کے صدر حاجی جعفر شینواری. کسان یونین کے چئیرمین راج ولی شینواری کے علاوہ بازار کے تاجروں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی. ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا دئے ریلی کے شرکاء میں مشران اور تاجروں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگے اور ان کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گا مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر ممالک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جارحیت اور مظالم کا نوٹس لیا جائے اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم بند کیا جائے اور ان کو آزادی کے حقوق دیا جائے لنڈی کوتل ریلی کے شرکاء نے کہا کہ قبائلی عوام اس مشکل گھڑی میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور کشمیری مسلمانوں کے کے آزادی تک جدوجہد جاری رہے گا. ریلی کے اختتام پر کشمیری مسلمانوں کے آزادی ملک کے سلامتی اور علاقے کے امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔