چنیوٹ ،14 اگست(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں چنیوٹ،بھوآنہ اور لالیاں میں بھی پاکستان کا 75 ویں یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منایاجا رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز میونسپل کارپوریشن میں پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا، تقریب میں رکن قومی اسمبلی غلام محمد لالی،ایم پی اے تیمور امجد لالی،ایم پی اے سلیم بی بی بھروانہ،تحریک انصاف خواتین ونگ کی ضلعی صدر اقصی لالی نے شرکت کی،پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے بعد ریسکیو 1122 نے مارچ پاسٹ پیش کیا گیا۔8 بجکر 58 منٹ پر سائرن بجائے گئے اور ٹریفک رک گی۔
ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 75ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی غلام محمد لالی نے کہا کہ یہ وطن ہم نے بڑی مشکل سے حاصل کیا ہے اب نوجوانوں کو اس کی ترقی کے لیے بھر پو محنت کر نا ہو گی تاکہ اقوام عالم میں ملک کا نام روشن ہو سکے۔
ایم پی اے تیمور امجد لالی نے کہا کہ قائد اعظم نے مسلمانوں کے الگ وطن کے کے حصول کے لیے بے پناہ جدو جہد کی اور انہوں نے الگ وطن بنا کر دم لیا۔
ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر سید مسعود نعمان میونسپل کارپوریشن چنیوٹ نے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم آذاد قوم ہیں اور ہمیں ملک کی خاطر اپنی صلاحیتں بروئے کار لانی چاہیں۔
تقریب کے بعد وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین منصوبے کے تحت شجر کاری بھی کی گی اراکین اسمبلی نے پودے لگائے۔
بعد ازاں میونسپل کارپوریشن چنیوٹ سے ختم نبوت چوک کا آذادی واک بھی نکالی گئی۔
اسی طرح تھصیل لالیاں اور بھوآنہ میں بھی یوم آذادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔