اسلام آباد ، 15 اگست (اے پی پی):ماہر تعلیم پروفیسر محمد اکبر علی نے یکساں نصاب تعلیم کے متعلق اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ ایک احسن قدم ہے اور تمام طلبہ یکساں نظام تعلیم سے پڑھنے کے بعد ایک قوم بن کر ابھریں گے اور انہیں یکساں مواقع ملیں گے ۔انہوں نے کہا یہ فیصلہ پاکستان اور پاکستان کے مستقبل کیلئے بہتر ثابت ہو گا۔