عارف والا؛یوم عاشور کے سلسلے میں امام بارگاہ قیصر بتول سے علم ،تعزیے اور ذوالجناح کا جلوس برآمد

28

عارف والا،19 اگست(اے پی پی ): یوم عاشور کے سلسلہ میں علم ،تعزیے کے جلوس امام بارگاہ قیصر بتول گاؤں 67/ ای بی سے برآمد ہوگیا ہے، نوحہ خوانی کی جارہی ہے جبکہ عزاداران عقیدت مندوں نے ماتم کرکے پرسا دیا۔جلوس مین چوک میں پہنچ گیا جہاں پر مجلس عزا برپا ہوگی اور بعدازاں نماز ظہرین ادا کرنے کے بعد جلوس مقامی کربلا پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے تمام راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانٹرینگ کی جا رہی ہے اور تمام راستوں کو کارڈن آف کرکے پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ جلوس میں تمام سیکورٹی اداروں  کے ذمہ داران بھی ہمراہ ہیں۔