عارف والا؛ میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی کی تقریب، سول ڈیفنس اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی

15

عارف والا ، 14  اگست  (اے پی پی ): میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی کی تقریب انعقاد پذیر ہوئی جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے  چوہدری نعیم ابراہیم نے پرچم کشائی کی ۔تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، سائرن بجایا گیا جبکہ سول ڈیفنس اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی دی ۔