عاشورہ محرم میں حالات پرامن رکھنے میں تمام مکاتب فکر کے علماء کے تعاون کی یقین دہانی لائق تحسین ہے؛ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز

12

پشاور، 18 اگست(اے پی پی): چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ عاشورہ محرم میں حالات پرامن رکھنے میں تمام مکاتب فکر کے علماء کے تعاون کی یقین دہانی لائق تحسین ہے۔

چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے محرم کے حوالے سے اہم اجلاس میں سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی اداروں کو امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے تمام صورتحال کی کڑی نگرانی کریں جبکہ قانون شکن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنے کو یقینی بنایا جائے۔

چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز  نے آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کے ہمراہ ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جہاں سپیشل سیکرٹری ہوم محمد آصف نے کنٹرول روم کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔

وفد نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے محرم کنٹرول روم ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کیا ہے جو یکم محرم سے 12 محرم تک صوبے میں مجالس و جلوس کی نگرانی کرے گا۔