اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت نیچے لانے کی ہدایت کی ہے اور وزیر خزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو قیمتیں کم کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔