عمران خان کی حکومت کھل کر کشمیریوں کی حمایت کر رہی ہے،ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

11

اسلام آباد۔4اگست  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔ بھارت کے ادارے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا اہم کام پاکستا ن میں آبی ذخائر کی تعمیر ہے۔ اس سے پانی کے مسائل حل ہوں گے اور اس سے سستی بجلی پیدا ہو گی۔ بدھ کو انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈی میں میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے انہوں نے کہا کہ   موجودہ  حکومت نے ملک کو ڈیفالت ہونے سے بچایا۔ کرپٹ لوگوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے خلاف شہباز شریف نے درخواست نہیں دی  ، ا س کا وقت نکل گیا ہے ، اب وہ اگر الیکشن کے وقت پاکستان آتا ہے تو اسے سیدھا جیل جانا پڑے گا۔ شہباز شریف نے وہی حکمت عملی اختیار کررکھی ہے جو نواز شریف کی سعودی عرب سے پاکستان واپسی پر اختیار کی تھی۔