کوئٹہ، 18 اگست( اے پی پی): صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ جیسی ذمہ داریوں کو انتہائی چوکنا اور مستعد رہتے ہوئے یقینی بنایا جائے اور تمام تر آلات اور اسلحہ سے لیس پلاٹونز کو تیار حالت میں رکھا جائے تاکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت محرم الحرم کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو محرم الحرام اور عاشورہ کے جلوسوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ جیسی ذمہ داریوں کو انتہائی چوکنا اور مستعد رہتے ہوئے یقینی بنایا جائے اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو باقاعدہ پابند کیا جائے کہ وہ علاقوں میں اپنی موجودگی کے تحت محرم کی سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کی نا صرف مانیٹرنگ کرئے بلکہ کنٹرول روم کو ہر لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام تر آلات اور اسلحہ سے لیس پلاٹونز کو تیار حالت میں رکھا جائے تاکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور تک برآمد ہونیوالے جلوسوں کے روٹس،مجالس کے مقامات پر سیکیورٹی کو علمائے اکرام ذاکری منتطمین کو اعتماد میں لیکر انکی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں مربوط اور موثر اقدامات کیے جائے۔
اجلاس میں کمشنر کوئٹہ اسفندیار کاکڑ ،ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام،ڈی آئی جی نارتھ ایف سی عرفان و یگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔