اسلام آباد،16اگست (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے طبقاتی تقسیم کے خاتمہ کے لئے یکساں نصاب تعلیم کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذہنی غلامی اصل غلامی سے زیادہ بری ہے،ایک غلام ذہن کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا۔ غلام ذہن کبھی بڑا کام نہیں کر سکتے، نقل سے ہم اچھے غلام بن سکتے ہیں، آگے نہیں جا سکتے۔