لاہور میں ترقیاتی پروجیکٹس پر مبنی ماسٹر پلان 2050 مرتب کیا جا رہا ہے: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

40

لاہور24 اگست(اے پی پی ) : وزیر اعلی پنجاب نے شاہکام چوک فلائی اوور پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہورپنجاب کا دل اورپاکستان کا ثقافتی مرکزہےہم ترقی کے سفر میں جس مقام پر پہنچ چکے ہیں،جو اہداف حاصل کر چکے ہیں اس کا کریڈٹ ہمارے قائد وزیراعظم عمران خان کی غیرمتزلزل قیادت کو جاتا ہےپنجاب کے ہر شہری کو مساوی حقوق کے ساتھ یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے ویژن پر عمل پیرا ہیں ہماری ترجیحات میں پنجاب کے ہر شہر، ہر گاؤں اور ہر قصبے کی ترقی شامل ہےمحروم اور پسماندہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہےعثمان بزدار نے مزید کہا کہ صحت،تعلیم اور ترقی ہر فرد کا حق ہے اور یہ حق اسے مل کر رہے گااب پنجاب ترقی کی راہ پریونہی آگے بڑھتا رہے گا علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی حکومت لاہور کے گنجان آباد علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہےلاہور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش سے نمٹنے کیلئے روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری اہم ترجیح ہے ۔