لودھراں، 16 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے جشن آزادی کے موقع پر میراں پور فاریسٹ میں پودا لگا کر پلانٹ فارپاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر 7 ہزار 260 پودے لگائیں گئے ہیں،رواں سال کے دوران ضلع بھر میں1 لاکھ 32 ہزار پودے لگائیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماہ اگست کے دوران ضلع بھر میں 35 ہزار 200 پودے لگائے جائیں گے،ضلع بھر میں شجر کاری کے ذریعےکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرؤ ف بابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اشرف صالح، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں سیدہ آمنہ مودودی، ڈی ایس پی حاکم علی و دیگر افسران نے بھی پودے لگائے۔