لودھراں،19اگست(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بابر قیصرانی نےڈپٹی کمشنر عمران قریشی کے ہمراہ محرم الحرام کی مناسبت سے جاری جلوس، مجالس کا وزٹ کیا۔ ڈی پی اواور ڈپٹی کمشنر نے دربار رفیق شاہ بخاری میں جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزٹ کے دوران متعقلہ افسران نے ڈی پی او،ڈپٹی کمشنر کو سیکیورٹی بارے بریفنگ دی۔
ڈی پی او نے کہا کہ جلوس کو چاروں اطراف سے سیکیورٹی حصار میں لیا گیا ہے۔ جلوس میں شامل ہونے والے شرکاء کی پراپر سرچنگ کا عمل جاری ہے، جلوس کی طرف آنے والے ایک سے زائد راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا گیا اور کہا جلوس کے گردونواح میں پولیس کے چاک و چوبند دستے گشت کناں ہیں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں۔