لودھراں ، 19 اگست (اے پی پی ): ضلع بھر میں 10 محرم الحرام میں نکالے گئے جلوس بخیر عافیت اختتام پذیر ہو گئے۔ ضلع بھر میں 10 محرم الحرام میں 36 جلوس نکالے گئے۔ تمام جلوسوں کی نگرانی خود ڈی پی او عبدالرؤف بابر نے کی۔ ڈی پی او عبدالرؤف بابر دن بھر جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات چیک کرتے رہے۔ ضلع بھر میں تمام جلوسوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے-