اسلام آباد،16اگست (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے طبقاتی تقسیم کے خاتمہ کے لئے یکساں نصاب تعلیم کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 سال سے یکساں نصاب تعلیم میرا خواب تھا لیکن لوگ یہ کہتے تھے کہ یہ ناممکن کام ہے، ماضی میں جو صاحب اقتدار لوگ تھے اور جنہوں نے فیصلے کرنا تھے ان کے بچے ان تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے تھے جہاں پر انگلش میڈیم نظام تعلیم تھا اور تمام ملازمتیں بھی اسی نظام تعلیم کے لئے تھیں اور معاشرے میں انہیں فوقیت دی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یکساں نصاب نہ لا کر ظلم کیا گیا جس کی وجہ سے معاشرے میں طبقاتی تقسیم بڑھی ہے ۔