محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی قائم رکھنے کے لئے امن کارواں بس کا سفر جاری

23

 

لاہور،18اگست (اے پی پی): پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی اوراتحاد کو قائم رکھنے کے لئے کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں امن کارواں بس کا سفر جاری رہا، بین المسالک یگانگت اور بھائی چارے کی فضا کو بڑھانے کے لئے اس کارواں کا آغاز کیا گیا۔

سی سی پی او اور کمشنر نے مشترکہ طور پر کہا کہ تاریخ میں پہلی بار یہ بابرکت کارواں چلایا گیا ہے جس میں تمام مسالک کے علماء مشائخ اور آئمہ کرام باہمی طور پر مل جم کر امن اور ہم آہنگی کو بڑھاوا دینے کے لئے کوشاں ہیں، امن کارواں بس کا سفر شہر میں مختلف مقامات کا احاطہ کر رہا ہے اور امن کا پیغام پہنچا رہا ہے