محرم الحرام کے دوران جلوس روٹس کلیئر کرنے کیلئے واسا میں ایمرجنسی کا سلسلہ برقرار

20

ملتان 16، اگست(اے پی پی): محرم الحرام کے دوران جلوس روٹس کلیئر کرنے کیلئے واسا میں ایمرجنسی کا سلسلہ برقرار۔ عاشورہ محرم کےجلوس روٹس کی مرمت کا کام حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ افشار چوک مچھلی مارکیٹ سے دولت گیٹ میٹرو اسٹیشن تک دو سنکنگ مین ہولز کی تعمیر مکمل کر دی گئی ہے، دولت گیٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب روڈ پر کراؤن فیلئیر کی بیک فلنگ بھی کر دی گئی ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے موقع کا دورہ بھی کیا اور ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ایم ڈی واسا کے حکم پر افشار چوک پر ڈیلوری پائپ ہٹا دئیے گئے ہیں،  مشینری کے ذریعے ملبے کو بھی ہٹا کر روڈ کلئیر کردیا گیا ہے۔ افشار چوک سے علی چوک کیجانب سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے ایم ڈی واسا نےافشار چوک پر سنکنگ مین ہول کے گڑھے کی جلد سینڈ فلنگ کی بھی ہدایات جاری کیں۔