مری؛ جی ٹی روڈ چھرہ پانی مور پر کوسٹر بس بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی، 12 افراد زخمی

22

مری ، 29 اگست  (اے پی پی ): جی ٹی روڈ چھرہ پانی مور پر کوسٹر بس بریک فیل ہونے کے  باعث  الٹ گئی ہے ، جس کے  باعث  بارہ افراد زخمی ہو  گئے ہیں ۔ ریسکیو 1122 مری کی چار ایمرجنسی ایمبولنس اور ایک ریسکیو وہیکل  موقع پر پہنچ گئی  ہیں ،ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود امدادی کاموں میں  مصروف ہیں ۔زخمی افراد کو سول ہسپتال مری اور ساملی ہسپتال کمپنی باغ منتقل کیا جارہا ہے۔