مری،19 اگست (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق 10محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو 1122 مری کا عملہ مختلف مقامات پر تعینات ہے، 10 محرم الحرام کے لیےریسکیورز کے 10ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
تحصیل مری میں 10 محرم الحرام کے تمام ماتمی جلوسوں کیلئے 8 ریسکیو پوسٹیں جلوس کے ساتھ مختلف پوائنٹس پر تعینات ہیں۔150 ریسکیورز،25 ریسکیو والنٹیئرز اور 24 ایمرجنسی گاڑیاں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقع پر موجود ہیں-
ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری کی ہدایات کے مطابق مری میں 10 محرم الحرام کے تمام مرکزی ماتمی جلوس کے لیے ریسکیو 1122 کے جوان احسن انداز میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیورز مختلف پوائنٹس پر الرٹ ہیں اور جلوس کے راستوں میں میڈیکل فرسٹ ایڈ مہیا کرنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔