مری، 05اگست ( اےپی پی): ملک بھر کی طرح مری میں بھی مری آرٹس کونسل کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں کےساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم استحصال منایا گیا ۔اس موقع پر ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر مکتبہء فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ شہریوں اور سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیریلی سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ کشمیری عوام پر جاری بھارتی ظلم و بر بریت اورکشمیر میں لاک ڈاؤن کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ کشمیریوں کے مسائل کا پر امن حل ناگزیر ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارتی ظالمانہ حکومت کو نیست و نابود کیا جائے۔
اس موقع پر جی پی او چوک سے چنار چوک تک ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا ریلی کے شرکاء کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی کر رھے تھے بعد ازاں مری آرٹس کونسل میں کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ھوے والے مظالم پر مبنی ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ج شہریوں اور سیاحوں نے بڑی تعداد میں نمائش میں حصہ لیا اور کشمیر میں ھونے والے مظالم اور بر بریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔