راولپنڈی، 29 اگست(اے پی پی ):کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار نے کہا ہے کہ مری زلزلہ زون ہے اور زلزلہ کے خطرات کے خدشات پائے جاتے ہیں، تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے مقامی لوگوں کا تعاون اکثریت کے ساتھ حاصل ہے،تاجران کی حمایت کے ساتھ قانون کی پاسداری کی جارہی ہے ۔
مری میں جاری تجاوزات آ پریشن کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر سید گلزار نے کہا کہ کرمنل ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی اور سرکاری آراضی جنگلات زمین واگزار کروایا جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مری میں جاری تجاوزات کیخلاف آ پریشن جاری رہے گا اور بلا تفریق لا قانونیت کرنے والوں کو قانون کے مطابق گرفت میں لایا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مری میں بلند بالا ہوٹلز، کئی منزلہ تعمیرات ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کے لئے خطرات ہیں۔