خانیوال،05 اگست (اے پی پی ): مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت کیخلاف پوری قوم یکذبان ہو گئی،خانیوال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر پر ریلی نکالی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر قیادت ریلی جناح لائیبریری سے شروع ہوکر ڈی پی او دفتر اختتام پذیر ہوئی۔سرکاری افسران،سول سوسائٹی،پی ٹی آئی عہدیداران،شہریوں اور میڈیا نمائندگان کی شرکت کی۔شرکاء ریلی کا سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارت کیخلاف احتجاج،کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔
ریلی کے آغاز سے قبل سائرن بجایا گیا،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،شرکاء ریلی کی بھارت کیخلاف اور کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی کشمیر میں اپنے مظلوم بھائیوں کیساتھ ہے ،وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔
ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔