راولپنڈی۔5اگست (اے پی پی):چیئرپرسن کشمیر پیس اینڈ کلچر مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام ستر سال بھارت کی دہشتگردفوج کا مقابلہ کرتے رہے اور اب مودی سرکار کے ظالمانہ قوانین کا ظلم و جبر برداشت کررہے ہیں،5اگست تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب مودی سرکار نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 135اے اور آرٹیکل 370کو کالعدم قرار دے دیا جس کے بعد بھارتی دہشتگرد نہتے کشمیریوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سےمنعقدہ تصویری نمائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، ہمیں ہمارے گھروں سے نکالا جارہا ہے، ووٹ کا حق ختم کردیا گیا اور ہماری جن زمینوں پر ملکیت تھی وہ ختم کی جارہی ہے۔