ملتان؛سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ پنجاب محمد عامر جان کا پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کا اچانک دورہ

63

ملتان،یکم آگست (اے پی پی): سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ پنجاب محمد عامر جان نے پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی ملتان کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی ، کارڈیولو جی وارڈ اور سٹور روم کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کی عیادت اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ پنجاب محمد عامر جان نے پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بہت اچھے طریقے سے چلایا جا رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر آج خود یہاں آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور سپورٹ سٹاف ڈیوٹی پر مامور تھے اور تمام مریضوں کو مفت ادویات مل رہی ہیں ، روزانہ تقریباً نو سو مریضوں کو ہسپتال کی ایمرجنسی علاج کیا جاتا ہے۔
عامر جان نے کہا ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کریں گے، سالانہ کروڑوں روپے کے بل کو کم کرنے کے لئے ہسپتال کو سولر پر منتقل کریں گے۔انہوں نے ایم ایس کو مریضوں کے ساتھ آئے لواحقین کے لئے سہولیات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔