ملتان؛صوبائی وزیرڈاکٹر اختر ملک نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم کو سولر پینل پر منتقل کردیا

58

ملتان، 21 اگست (اے پی پی ):صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم کو سولر پینل پر منتقل کردیا۔انہوں نے کہا کہ  ممتاز آباد ڈگری کالج برائے خواتین، مخدوم رشید ڈگری کالج برائے خواتین و بوائز بھی اسی سال سولر پینل پر منتقل ہونگے۔

ڈاکٹر اختر ملک نے  کہا کہ عوام سے کئے وعدے پورے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پہلی ترجیح پر اسکولز کالجز سمیت پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کو سولر پینل پر منتقل کررہی ہے ۔

تقریب  میں ڈاکڑ فرید شریف ،قاضی خالد شمالہ خالد راناندیم عمران شمشاد ملک عبدالروف آرائیں سمیت دیگر شریک ہوئے۔