ملتان، 21 اگست (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کی قائم کردہ پناگاہ میں انگلینڈ نیشنلٹی ہولڈر پروفیسر مقیم ،پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر پروفیسر عامر محمود اولاد کے ہاتھوں بے گھر ہوکر پناگاہ پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے صورتحال معلوم ہونے پر پناگاہ کا دورہ کیا اور پروفیسر عامر کریم سے ملاقات کی ،انہوں نے پروفیسر عامر کریم کو باعزت نوکری دینے کا اعلان کیا۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ قوم کے معمار کے مسائل حل کرکے باعزت روزگار فراہم کرینگے اور پروفیسر عامر محمود کے زمینوں اور گھر کے تنازعے بھی حل کرینگے۔
پروفیسر عامر محمود نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین قیام و طعام کی سہولیات دینے پر شگرگزار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ وطن کی خدمت کے جذبہ کے تحت انگلینڈ کی شہریت ٹھکرائی۔
پروفیسر عامر محمود نے کہا کہ پناہ گاہیں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا انقلابی قدم ہے۔