ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا گرینڈ ریسکیو آپریشن،12 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

16

ملتان، 17 اگست (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے دوران ریسکیو آپریشن 12 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔  بچوں کو گلگشت، بوسن روڈ، گلشن مارکیٹ، لاری اڈہ ،وہاڑی چوک ،بہاولپور چوک سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

 حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ حمزہ، 13 سالہ ارتضی، 13 سالہ اللہ دین، 9 سالہ جبار شامل ہیں۔ 12 سالہ ساجد، 12 سالہ وقاص، 11 سالہ سبحان علی، 11 سالہ عباس کو بھی ریسکیو کیا گیا ہےاور 9 سالہ مزمل، 11 سالہ عباس جاوید، 7 سالہ علی، 8 سالہ گڈول بھی ریسکیو کئے گئے بچوں میں شامل ہیں۔

 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے اور  لواحقین کی تلاش جاری ہے۔