ملتان، 27 اگست (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران غلزئی کی زیر صدارت پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی قزافی اور ٹی او سٹی نے شرکت کی۔
اجلاس میں شہریوں کی جانب سے موصول ہونیوالی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔
چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران غلزئی نے کہا کہ دوران ڈیوٹی چیک اینڈ بیلنس کو مزید موئثر بنائیں اور ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دیں۔انہوں نے کہا سڑکوں پرٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر کریں۔
چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران غلزئی نے کہا کہ کوئی گاڑی رانگ پارک نہ ہونے دیں اور ریڑھیوں کو مین روڈ پر ہرگز نہ آنے دیں۔